Posts

Showing posts from March, 2025

*🚨🚨🚨 تحریک لبیک پاکستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی (BNP) کے لانگ مارچ کی حمایت کیوں کی؟ مکمل پس منظر*

Image
  *🚨🚨🚨 تحریک لبیک پاکستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی (BNP)  کے لانگ مارچ کی حمایت کیوں کی؟ مکمل پس منظر* *مفتی وزیر احمد رضوی بلوچ کے خلاف پروپیگنڈہ کا سد باب۔۔۔ حقائق پر مبنی اہم تحریر* *اول تو یہ بات ذہن نشین کرلی جائے کہ تحریک لبیک پاکستان (TLP) ملکِ پاکستان کے آئین پر مکمل اعتماد رکھتی ہے اور چاروں صوبوں بمع آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں تحریکی تنظیمی عہدے داران موجود ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان ایک اسلام پسند جماعت ہے جس کا لسانیت و صوبائیت سے کوئی تعلق نہیں۔* *تحریک لبیک پاکستان ہر ایسی سیاسی جماعت، مذہبی گروپ اور مسلح تنظیم کے خلاف ہے جو آئین پاکستان کو نہیں مانتی چاہے وہ ملک کے کس بھی کونے سے تعلق رکھتی ہو۔* *یہ بات ایک حقیقت ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد عناصر عرصہ دراز سے ملک پاکستان کے خلاف مسلح جد و جہد کر رہے ہیں لیکن وہاں اکثریت ایسے شہری بھی موجود ہیں جو ریاست مخالف مسلح جد و جہد پر یقین نہیں رکھتے، آئین کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہیں اور فقط اپنے بنیادی حقوق کے لیے اپنے آئینی حق کے تحت احتجاج کرتے ہیں۔* *لیکن افسوس کی بات ہے کہ حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے ان آئی...

چپلی کباب: پشاور کے دل تک کا ایک ذائقہ دار سفر

Image
چپلی کباب: پشاور کے دل تک کا ایک ذائقہ دار سفر اگر آپ کبھی پشاور کی رونق بھری گلیوں میں گھومے ہوں، جو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کا دارالحکومت ہے، تو آپ کو چپلی کباب کی بے مثال خوشبو نے ضرور اپنی طرف متوجہ کیا ہوگا۔ یہ گول، مصالحہ دار پٹیاں پختون ثقافت کی ایک پہچان ہیں، جو پورے جنوبی ایشیا میں مقبول ہیں۔ ان کے کرکرے کنارے، رسیلے اندرونی حصے، اور مصالحوں کی دلکش مہک چپلی کباب کو صرف ایک کھانے سے بڑھ کر ایک تجربہ بنا دیتی ہیں۔ آئیے، اس شاہکار ڈش کی ترکیب اور اس کی کہانی کے بارے میں جانتے ہیں۔  چپلی کباب کی ابتدا    چپلی کباب کا نام پشتو لفظ "چپریخ" سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے "چپٹا"۔ اپنے نام کے مطابق، یہ کباب چپٹا اور گول ہوتا ہے، جو ایک پیٹی کی شکل رکھتا ہے۔ مشہور ہے کہ چپلی کباب پختون خانہ بدوشوں نے ایجاد کیا تھا، جنہیں اپنے سفر کے دوران ایک مضبوط اور آسانی سے لے جانے والے کھانے کی ضرورت تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ، یہ پشاور کی سڑک کے کھانوں کا ایک اہم حصہ بن گیا، اور اپنے منفرد ذائقے اور ساخت کی وجہ سے مشہور ہوا۔ چپلی کباب کو کیا منفرد بناتا ہے؟   دوسرے کبابوں ...

صحابی رسول امیر المؤمنین خلیفۃ المسلمین مولا علی شیرخدا کی حیات پا ک کا تعارف*

Image
  * صحابی رسول امیر المؤمنین خلیفۃ المسلمین  مولا علی شیرخدا کی حیات پا ک کا تعارف* خلافت راشدہ کے چوتھے خلیفہ امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب کرم اللہ تعالٰی وجہہ الکریم آفتاب صحابیت کے وہ درخشندہ ستارہ ہیں جن کی آب وتاب مطلع ولایت و خلافت پر ہمیشہ چمکتی دمکتی رہے گی۔آپ رضی اللّٰہ عنہ کی عظمت وشان ، مقام ومرتبہ ، علم وعمل، زہد و تقوی  ،فضل و کمال ،جود وسخا، شجاعت وبہادری ، حکمت ودانائی اور قضا وقدر کی گرانقدر صلاحیتیں اہل علم کے نزدیک تواترسے ثابت ہیں اور ان تمام محاسن وصفات کو زیب قرطاس کرنے کےلئے دفتر کے دفتر درکار ہیں۔چنانچہ اسلامی شخصیات میں حضرت علی کرم اللہ تعالٰی وجہہ الکریم کو جوکمالات ِ علمی  وراثت نبی سے حاصل ہوئےاس کی ایک جھلک سورۃ الفاتحہ کی تفسیر کے بیان کےلئے ہی کافی ہے اور خلافت فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ کی عدالتی ذمہ داری پر فائز چیف جسٹس کی حیثیت سے حضرت علی کرم اللہ تعالٰی وجہہ الکریم کی معاملہ فہمی ودانشمندی  تاریخ کی صفحات میں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔آپ رضی اللّٰہ عنہ وہ باکمال ہستی ہیں جن میں خدا تعالی کی عطا کردہ صلاحیتیں  تربی...