میرا حبیب ﷺ ایمان والوں کو پاک فرماتا ہے ۔
Description: 22 اکتوبر بروز منگل کو شہر بڑکی بدھال میں ایک محفل جشن میلاد پاک منعقد ہوٸی۔ جس میں شہر گوجرخان کی کثیر عاشق رسولﷺ عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی خطاب حضرت علامہ مفتی حامد سرفراز رضوی صاحب نے خصوصی خظاب کیا۔ جو کہ فیصل آباد سے تشریف لاۓ تھے۔ زبان اور شکل و صورت کے اعتبار سے یہ شہر کراچی کے مدرسہ سے تعلیم یافتہ لگ رہے تھے ۔ جس موضوع پر علامہ حامد رضوی صاحب نے خطاب فرمایا میرا حبیب ﷺ ایمان والوں کو پاک فرماتا ہے ۔ My beloved ﷺ purifies the believers : اپنی محفلوں کو ہماری زات پاک پر درودھ شریف پڑھ کر خوبصورت بناٶ. تمھارا درودھ پاک پڑھنا قیامت کے دن تمھارے لیۓ نور ہوگا۔ صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہٖ واصحابہ وبارک وسلم اللہ پاک ﷻ نے قرآن مجید اپنے محبوب کریم ﷺ اور ہمارے آقا مولا ﷺ نے ان گنت صفات بیان فرماٸی ہیں۔ ان میں سے ایک صفت بیان فرماٸی میرا حبیب ﷺ ایمان والوں کو پاک فرماتا ھے۔ ظاہر کی پاکیزگٸ بھی حضور ﷺ عطا فرماتے ہیں۔ اور اندر کی پاکیزگٸ بھی حضور ﷺ عطا فرماتے ہیں. سیدھا سے مسلہ ہے جب انسان نے غسل کرنا ہو تو پانی بھی پاک چاہۓ ...