*آج میں نے آپ کے ساتھ تین بڑے فرق شیئر کیے:*
*Mentor:* Syed Zeeshan Tariq (5 Years of Online Business Expertise) CEO – Inspire Force Platform ✍🏻✍🏻✍🏻✍🏻✍🏻✍🏻✍🏻✍🏻 _________________________ *السلام علیکم ,* آج ہم ایک نہایت اہم اور گہرا موضوع ڈسکس کریں گے: "کیا وہ بنیادی فرق ہے جس کی وجہ سے امیر آدمی امیر ہے اور غریب آدمی غریب؟" یہ سوال زندگی کے کئی پہلوؤں کو روشن کرتا ہے، اور اس کا جواب ہمیں اپنی سوچ، محنت اور زندگی کے مقصد پر غور کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس تحریر میں جو نکات آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں، وہ نہ صرف آپ کے لئے ہیں، بلکہ آپ کے بچوں کے لیے بھی انتہائی ضروری ہیں کہ وہ "امیر بننے کی سوچ" کو سمجھیں۔ آئیں، اس تحریر کو دل و جان سے پڑھیں۔ --- *پہلا اور سب سے بڑا فرق :* امیر آدمی اپنی زندگی میں پیسے کو اہمیت دیتا ہے، جبکہ غریب آدمی پیسے کو اہمیت نہیں دیتا۔ غریب لوگ بعض اوقات کہتے ہیں : "پیسہ سب برائیوں کی جڑ ہے،" "پیسہ بھائیوں میں دشمنی پیدا کرتا ہے،" "پیسہ درختوں پر نہیں اُگتا،" "پیسہ ہاتھوں کی میل ہے۔" یہ وہ جملے ہیں جو کسی فرد کو کبھی بھی پیسہ کمانے کے لیے...