Posts

Showing posts with the label #HazratAli #ImamAli #AliIbnAbiTalib #LionOfGod #TheVoiceOfJustice #ThePrinceOfBelievers #TheGateOfKnowledge #HazratAliQuotes

صحابی رسول امیر المؤمنین خلیفۃ المسلمین مولا علی شیرخدا کی حیات پا ک کا تعارف*

Image
  * صحابی رسول امیر المؤمنین خلیفۃ المسلمین  مولا علی شیرخدا کی حیات پا ک کا تعارف* خلافت راشدہ کے چوتھے خلیفہ امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب کرم اللہ تعالٰی وجہہ الکریم آفتاب صحابیت کے وہ درخشندہ ستارہ ہیں جن کی آب وتاب مطلع ولایت و خلافت پر ہمیشہ چمکتی دمکتی رہے گی۔آپ رضی اللّٰہ عنہ کی عظمت وشان ، مقام ومرتبہ ، علم وعمل، زہد و تقوی  ،فضل و کمال ،جود وسخا، شجاعت وبہادری ، حکمت ودانائی اور قضا وقدر کی گرانقدر صلاحیتیں اہل علم کے نزدیک تواترسے ثابت ہیں اور ان تمام محاسن وصفات کو زیب قرطاس کرنے کےلئے دفتر کے دفتر درکار ہیں۔چنانچہ اسلامی شخصیات میں حضرت علی کرم اللہ تعالٰی وجہہ الکریم کو جوکمالات ِ علمی  وراثت نبی سے حاصل ہوئےاس کی ایک جھلک سورۃ الفاتحہ کی تفسیر کے بیان کےلئے ہی کافی ہے اور خلافت فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ کی عدالتی ذمہ داری پر فائز چیف جسٹس کی حیثیت سے حضرت علی کرم اللہ تعالٰی وجہہ الکریم کی معاملہ فہمی ودانشمندی  تاریخ کی صفحات میں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔آپ رضی اللّٰہ عنہ وہ باکمال ہستی ہیں جن میں خدا تعالی کی عطا کردہ صلاحیتیں  تربی...