کچھ نقاب پوش (ابو عبیدہ) کے بارے میں۔۔۔ (تھریڈ)
کچھ نقاب پوش (ابو عبیدہ) کے بارے میں۔۔۔ (تھریڈ)
"ابو عبیدہ" اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے سرکاری میڈیا ترجمان ہیں۔ ابو عبیدہ کو اسرائیلی قاتلانہ حملوں کی فہرست میں سب سے پہلے مطلوب افراد میں سے ایک سمجھا جاتا ہے کیونکہ انہیں فلسطینی تحریک حماس اور باقی فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کیطرف سے مسلط کی گئی نفسیاتی اور میڈیائی جنگ کا اہم رکن تصور کیا جاتا ہے۔
عظیم صحابی، فاتح قدس، ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ کے نام پر ان کا نام "ابوعبیدہ" رکھا گیا، لیکن تمام تر اسرائیلی اور مغربی انٹیلیجنس کی کوششوں کے باوجود ان کا اصل نام، ان کا چہرہ، ان کا خاندان، ان کی اصل شناخت، کچھ بھی ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
اسے "نقاب پوش" سمیت بہت سے عرفی نام دیئے گئے ہیں
وہ 10 سال تک القسام کی صف دشمن کیخلاف لڑتے رہے اور تقریبا 20 سال سے القسام کے عسکری ترجمان بن کر دشمن کیخلاف نفسیاتی جنگ میں سرگرم ہیں
وہ القسام بریگیڈز میں ملٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی براہ راست نگرانی کرتے ہیں۔ اور اپنی فصاحت اور عوامی تقریر کے فن سے ممتاز ہیں۔
سبحان اللّٰہ
Comments
Post a Comment