❣📚* سب برات کے مغرب کے بعد کے نوافل❣📚*

لبیک لبیک لبیک یارسول اللہ ﷺ







15
 شعبان المعظم کو مغرب کے بعد چھ نوافل پڑھنے کا کیا طریقہ کار ہے ؟
*جواب:*
شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ تحریر فرماتے ہیں:
معمولاتِ اولیائےکرام رحمہم اللہُ السلام سے ہے کہ مغرب کے فرض اور سنت وغیرہ کے بعد چھ رکعت نفل, دو دو رکعت کر کے ادا کیے جائیں.
پہلی دو رکعتوں سے پہلے یہ نیت کیجئے: 
*"یاللہ عزوجل ان دو رکعتوں کی برکت سے مجھے درازئ عمر بالخیر عطا فرما"*
دوسری دو رکعتوں میں یہ نیت فرمائیے: 
*"یا اللہ عزوجل ان دو رکعتوں کی برکت سے بلاؤں سے میری حفاطت فرما"*
تیسری دو رکعتوں کے لیے یہ نیت کیجئے: 
*"یا اللہ عزوجل ان دو رکعتوں کی برکت سے مجھے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر"* 
ان 6 رکعتوں میں سورۃُ الْفَاتِحَہ کے بعد جو چاہیں وہ سورتیں پڑھ سکتے ہیں , چاہیں تو ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد تین تین بار سورۃ الاخلاص پڑھ لیجئے . ہر دو رکعت کے بعد 21 بار *"قل ھو اللہ ھو احد"* (پوری سورت) یا ایک بار سورہ یاسین شریف پڑھیے بلکہ ہو سکے تو دونوں ہی پڑھ لیجئے. یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک اسلامی بھائی بلند آواز سے یاسین شریف پڑھیں اور دوسرے خاموشی سے خوب کان لگا کر سنیں, اس میں یہ خیال رہے کہ سننے والا اس دوران زبان سے یاسین شریف بلکہ کچھ بھی نہ پڑھے, اور یہ مسئلہ خوب یاد رکھیے کہ جب قرآن کریم بلند آواز سے پڑھا جائے تو جو لوگ سننے کے لئے حاضر ہیں ان پر فرضِ عین ہے کہ چُپ چاپ خوب کان لگا کر سُنیں. ان شاءاللہ عزوجل رات شروع ہوتے ہی ثواب کا اَنْبار لگ جائے گا . 
ہر بار یاسین شریف (یا 21بار سورۃ الاخلاص) کے بعد *دعائے نصف شعبان* بھی پڑھیے. 
*🌹دعائےِ نِصْفِ شَعْبَانُ الْمُعَظَّم🌹*
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسم اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
*اَلّٰلھُمَّ یَا ذَا الْمَنِّ وّلَایُمَنُّ عَلَیْہِ یَاذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ ؕ  یَا ذَا الطَّوْلِ وَالْاِنْعَامِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ ظَھْرُاللَّاجِیْنَ ؕ وَجَارُالْمُسْتَجِیْرِیْنَ وَاَمَانُ الْخَآئِفِیْنَ ؕ* *اَللّٰھُمَّ اِنْ كُنْتَ كَتَبْتَنِیْ عِنْدَكَ فِیْ اُمِّ الْكِتٰبِ شَقِیًّا اَوْ مَحْرُوْمًا اَوْ مَطْرُوْدًا اَوْ مُقْتَرًّا عَلَیَّ فِی  الرِّزْقِ فَامْحُ  اَللّٰھُمَّ بِفَضْلِكَ شَقَاوَتِیْ وَحِرْمَانِیْ وَطَرْدِیْ وَقْتِتَارَ رِزْقِیْ ؕ وَاَثْبِتْنِیْ عِنْدَكَ فِی اُمِّ الْكِتٰبِ سَعِیْدًا مَّرْزُوْقًا مُّوَفَّقًالِلْخَیْرَاتِ ؕ فَاِنَّكَ قُلْتَ وَقَوْلُكَ الْحَقُّ فِیْ كِتَابِكَ الْمُنَزَّلِ ؕ عَلٰی لِسَانِ نَبِیِّكَ الْمُرْسَلِ یَمْحُوْا اللّٰہُ مَا یَشَآءُ وَیُثْبِتُ وَ عِنْدَہ اُمُّ الْكِتٰبِo اِلٰھِیْ بِالتَّجَلِّی الْاَعْظَمِ فِی لَیْلَۃِالنِّصْفِ مِنْ شَھْرِ شَعْبَانَ الْمُكَرَّمِ الَّتِیْ یُفْرَقُ فِیْھَا كُلُّ اَمْرٍحَكِیْمٍ وَّیُبْرَمُ ط اَنْ تَكْشِفَ عَنَّامِنَ الْبَلَآءِ وَالْبَلَوَآءِ مَانَعْلَمُ وَمَالَانَعْلَمُ ط وَاَنْتَ بِہ اَعْلَمُ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَكْرَمُ ؕ وَصَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہ وَ اَصْحَابِہ وَسَلَّمْ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ o*
*(آقا* صلی اللہ علیہ والہ وسلم *کا مہینا صفحہ 15تا 18 مکتبۃ المدینہ کراچی)*

واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل ﷺ
Download in Pdf 









لبیک لبیک لبیک یارسول اللہ ﷺ
لبیک یارسول اللہ
Magic Happens Refresh Page

Comments

Popular posts from this blog

how to use binance square

Are Gaming Laptops Good for Work? Pros & Cons Explained

Boost Your Physical Health – Simple Steps for a Stronger, Healthier You