اہم ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا*

 *اہم ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا*

*25 اکتوبر 2024*

*تحریکِ لبیک پاکستان*


*تحریکِ لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کی زیر اہتمام تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ مارچ مرکزی اور ڈویژنل قائدین سمیت ہزاروں عاشقانِ مصطفی ﷺ کی شرکت*


سندھ حکومت کی جانب سے گستاخ کے حامیوں کی سپورٹ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، *مرکزی ناظم اعلیٰ ٹی ایل پی*


پیپلز پارٹی کو ن لیگ اور پی ٹی آئی سے سبق سیکھنا چاہیئے، *مرکزی ناظمِ اعلیٰ ٹی ایل پی*


ہمارا مقصد ملک میں اسلامی نظام کا قیام ہے اور ہم اس مقصد میں ضرور کامیاب ہونگے، *مرکزی ناظمِ اعلیٰ ٹی ایل پی*


حکومت سندھ ہمارے مطالبات کو سنجیدہ نہیں لیا لہذا ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے رہے ہیں۔ *مرکزی ناظم اعلیٰ ٹی ایل پی*


ہمارا احتجاج پہلے مرحلہ میں محدود سطح پر چل رہا تھا، *مرکزی ناظم اعلیٰ ٹی ایل پی*


اب احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پہلانے کا اعلان کرتے ہیں، *مرکزی ناظم اعلیٰ ٹی ایل پی*


سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی ہدایت پورے پاکستان میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔ *مرکزی ناظمِ اعلیٰ ٹی ایل پی*


بدترین دہشتگرد نیتن یاہو کی غزہ میں جاری مسلمانوں کی نسل کُشی کے خلاف پورے پاکستان میں پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے۔ *مرکزی ناظمِ اعلیٰ ٹی ایل پی*


قبلہ اول کی حفاظت صرف فلسطین کے مظلوم پر فرض نہیں بلکہ امت مسلمہ کے ہر فرد پر فرض ہے، آئیں اپنا کردار ادا کریں، *مرکزی ناظمِ اعلیٰ ٹی ایل پی*


دہشتگرد اسرائیل کے خلاف ایک آواز بن کر دنیا کو یہ باور کروائیں کہ اب ہم یہ ظلم برداشت نہیں کرینگے۔ *مرکزی ناظمِ اعلیٰ ٹی ایل پی*


فلسطین کے ہزاروں شہداء اور لاکھوں زخمیوں کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ *مرکزی ناظمِ اعلیٰ ٹی ایل پی*


سندھ حکومت کا دشمنوں والا رویہ اب برداشت نہیں کیا جائے گا، *مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ ٹی ایل پی*


یہ دن بھی گزر جائیں گے لیکن جب تم یہ آزمائش کا وقت آئے گا تو تم برداشت نہیں کر پاؤ گے، *مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ ٹی ایل پی*


حضور ﷺ کی ناموس پر پہرہ ہر سانس ہر پل دیا جائے گا، *مرکزی نائب ناظم اعلیٰ ٹی ایل پی*


اپنے مظلوم فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، *مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ ٹی ایل پی*


ہم محبِ وطن پاکستانی ہیں، جو ملک کے غدار ہیں پیپلز پارٹی ان کی حمایت میں سب سے آگے ہے، *امیر صوبہ بلوچستان ٹی ایل پی*


ہم نے یہ گردنیں حضور کی ناموس ﷺ پر پہرہ دینے کے لیئے رکھی ہوئی ہیں، *امیر صوبہ بلوچستان ٹی ایل پی*


 ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، *امیر صوبہ بلوچستان ٹی ایل پی*


ایک ملک میں دوہرا معیار لبرلز اور سیکولرز کو حکومتی آشیرباد اور حضور ﷺ کے غلاموں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، *ناظمِ اعلیٰ سندھ ٹی ایل پی*


پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور دوہرا معیار ختم کرے، *ناظمِ اعلیٰ سندھ ٹی ایل پی*


عاشقانِ مصطفی ﷺ نے یہ ثابت کردیا کہ یہ شہر حضور ﷺ کی ناموس پر مر مٹنے والوں کا ہے، *ناظمِ اعلیٰ کراچی ٹی ایل پی*


یہاں گستاخوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ *ناظمِ اعلیٰ کراچی ٹی ایل پی*


عالم کفر اور ان کے آلہ کار یہ بات کان کھول کر سن لیں ہم جان تو دے سکتے ہیں لیکن حضور کی ناموس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ *سرپرست اعلیٰ کراچی ٹی ایل پی*


تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ مارچ قطبِ عالم شاہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار سے صدر کے مخلف راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کراچی پر اختتام پزیر گیا، *ترجمان ٹی ایل پی*


ناموس رسالت ﷺ مارچ  کی قیادت مرکزی ناظمِ اعلیٰ ٹی ایل پی مفتی غلام بغدادی کررہے تھے، *ترجمان ٹی ایل پی*


ناموس رسالت ﷺ مارچ میں مرکزی اراکین شوری مفتی عمیر الازھری، مفتی وزیر احمد رضوی بھی موجود تھے، *ترجمان ٹی ایل پی*


ناظمِ اعلیٰ سندھ صوفی یحیی ناظمِ اعلیٰ کراچی مفتی عمر فاروق، سرپرست اعلیٰ کراچی علامہ اعجاز نے بھی شرکاء سے خطاب کیا، *ترجمان ٹی ایل پی*


*جاری کردہ:*

*شعبہ نشر و اشاعت*

*تحریکِ لبیک پاکستان*

Comments

Popular posts from this blog

how to use binance square

Are Gaming Laptops Good for Work? Pros & Cons Explained

Boost Your Physical Health – Simple Steps for a Stronger, Healthier You